کوئٹہ:آل پاکستان جرائد سوسائٹی رجسٹرڈ کا ہنگامی اجلاس کا انعقاد

اورنگزیب کاسی ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اور عمران خان کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو منصب سنبھالنا ادارہ کیلئے نیک شگن ہوگا :صدر محمود کا خطاب

منگل 30 نومبر 2021 18:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) آل پاکستان جرائد سوسائٹی رجسٹرڈ کا ہنگامی اجلاس سوسائٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر محمود اقبال نے کہا کہ اورنگزیب کاسی ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اور عمران خان کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو منصب سنبھالنا ادارہ کیلئے نیک شگن ہوگا آل پاکستان جرائد سوسائٹی رجسٹرد صوبائی سیکرٹری اطلاعات وڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ بلوچستان کی اخباری صنعت تباہی کے کنارے پہنچ گئی ہے بلوچتان کے صحافی کئی صدیوں سے مشکلات کا شکار رہے ہیں آج بھی بلوچستان سے شائع ہونے والی اخبارات، جرائد ورسائل کے مالکان مالی پریشانیوں کا شکار ہیں ان مالی پریشانیوں کی وجہ سے اکثر صحافی صحافت کے شعبہ سے علیحدگی اختیار کرگئے ہیں اور کئی جرائد ورسائل مالی پریشانیوں کی وجہ سے اپنے جرائد ورسائل شائع کرنے سے قاصر ہوگئے ہیں ہم ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگزیب کاسی سے اپیل کرتے ہیںکہ بلوچستان کی واحد اخباری صنعت کو تباہی سے بچانے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کرنے ہوں گے اس منہ زور مہنگائی میں صحافیوں کو پیٹرول، آٹا، چینی ،دفاتر کا کرایہ، یوٹیلٹی بلزز کی ادائیگی کیلئے نقد کرنا پڑتی ہے جبکہ اخبارات کے بل کی ادائیگی تین تین ماہ رو ک دی جاتی ہے اور فنڈ کی کمی آڑے آجاتی ہے بلوچستان کے شائع ہونے والے جرائد ورسائل کو آڈٹ رجسٹریشن اور PCPکی ادائیگی کیلئے نقد رقوم کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اخبارات کے بقایاجات کی تاخیر کی وجہ سے اخبارات کا آڈٹ رجسٹریشن PCPکی فیس وغیرہ کا کام رک جاتا ہے اور یوں جرائد ورسائل کا آڈٹ نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان سے شائع ہونے والی جرائد ورسائل سینٹرل میڈالسٹ سے آئوٹ کردیئے جاتے ہیں آل پاکستا ن جرائد سوسائٹی رجسٹرڈ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزیر خزانہ ،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان میں اخباری فنڈ میں فوری طور پر 50فیصد اضافہ کیا جائے جرائد ورسائل کے فنڈ میں 50فیصد اضافہ کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں