منفی ہتھکنڈوں پر کان نہ دہریں ہسپتال ہذا کا عملہ ہمہ وقت مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے کوشاں ہیں، ترجمان شیخ زید ہسپتال

جمعرات 28 مارچ 2024 19:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کے ترجمان نے حال ہی میں سوشل میڈیا میں زیر گردش ویڈیو کلپ کے بارے جس میں شیخ زید ہسپتال کے ملازم کو مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوے دیکھایا گیا ہے کے بارے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا شخص شیخ زید ہسپتال میں ضرور ملازم ہے لیکن ایک حادثے کے بعد نفسیاتی مریض بن گیا ہے جس کی وجہ سے اس سے اس طرح کا کام نہیں لیا جارہا جس سے اس کا مریضوں کے ساتھ براہراست تعلق ہو۔

تاہم اس ویڈیو کو کسی ٹرینی نے اس شخص کو چھیڑ چھاڑ کرکے ادارہ کے ساکھ کو نقصان پہنچا نے کے لیے بنایا ہے کیونکہ مذکورہ ٹرینی مختلف مریضوں کے نام سے او۔پی۔ ڈی پرچی بنوا کر روزانہ کی بنیاد پر سرکاری ادویات جمع کرتے ہوے پایاگیا تھا اور انتظامیہ کی طرف سے اس کے اوپر پابندی لگاء گئی تھی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں پر کان نہ دہریں ہسپتال ہذا کا عملہ ہمہ وقت مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں