کھلی کچہری کا انعقادجمعرات 28 مارچ 2024 کو کیا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) چئیر مین نیب کی ہدایات کے مطابق نیب بلوچستان میں کھلی کچہری کا انعقادجمعرات 28 مارچ 2024 کو کیا گیا جس میں شکایات کنندگان نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے کھلی کچہری کے دوران سائلین کو انفرادی طور پر سنا اور انکی شکایات موصول کیں۔ دوران گفتگو ڈائریکٹر جنرل نیب نے شکایات کنندگان کو نیب کے مینڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا اورانہیں نیب میں درخواست دینے کا طریقہ کار بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر کی وضاحت بھی کی کہ نیب گمنام اور فرضی شکایات پر عمل درآمد نہیں کرتا اور صرف ٹھوس شکایات جو نیب کے دائرہ کار میں آتی ہیں ان پر قانون کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی احتساب بیورو کرپشن کیخلاف سرگرمِ عمل ہے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ریاست کے وسائل اور قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا احتساب ہر صورت ہو گا اور عوام الناس سے دھوکہ دہی کرنے والے عناصر بھی قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں