جرائم کے تدارک کے لئے پولیس کے ساتھ کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے،ملک ناصر خان کاکڑ

منگل 16 اپریل 2024 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) قبائلی،سیاسی وسماجی رہنماء ملک ناصر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ جرائم کے تدارک کے لئے پولیس کے ساتھ کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے،ہنہ اوڑک کے ایس ایچ او نوید اختر کاکڑ کی سربراہی میں پولیس فورس علاقے میں امن اومان کی کوششوں کو برقرار رکھنے کے لئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کرتے ہیں کہ علاقہ بہت جلد ہی منشیات فری بن جائے گا،ایس ایچ او نوید اختر کاکڑ علاقے کے متعبرین کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں جو ایک اچھے پولیس افیسر کی نشانی ہوتی ہے ، ہنہ اوڑک ایک پرامن علاقہ ہے ، یہاں کے لوگ تہذیب اورتعلیم یافتہ ہے،ایس ایچ اوہنہ تھانہ نوید اختر کاکڑ کی نگرانی میں پولیس فورس کے اہلکاران متحرک چاک و چوبند ہیں اور جرائم کی خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے تمام اہلکاران اپنے تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات ایمانداری محنت و لگن اور جانفشانی سے ادا کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ملک ناصر خان کاکڑ نے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والے افراد کی کوئی گنجائش نہیں جس کے خاتمے کے لئے ایس ایچ او ہنہ تھانہ اپنی ٹیم ورک کے ساتھ مکمل طور پر جانفشانی سے کردار ادا کررہے ہیں،ملک ناصر خان کاکڑ نے کمیونٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے ،ایس ایچ ا? نوید اختر کی تعیناتی سے علاقے میں امن اومان کی صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے جو کہ اہل علاقے کے لیے نیک شگون ہے،ملک ناصر خان کاکڑ نے کہا کہ ہنہ تھانہ ایس ایچ او نوید اختر کاکڑ جیسے پولیس آفیسران کی ہرفورم پر حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،پولیس کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے پولیس بھی علاقے کے قبائلی روایات کومدنظر رکھتے ہوئے جانفشانی سے اپنی سیکورٹی کے فریضہ کو سرانجام دیتے ہوئے روایتی اقدار کو برقراررکھیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں