&قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں 2 مختلف حادثات وواقعات میں ایک شخص ہلاک خاتون سمیت 5 افراد زخمی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ت*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں 2 مختلف حادثات وواقعات میں ایک شخص ہلاک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور شناخت کے لئے ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے میں رکھ دیا گیا اسی طرح مستونگ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی مستونگ انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں