وزیراعلیٰ بلوچستان کی باجوڑ میں پیپلزپارٹی کے رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی مذمت

بدھ 17 اپریل 2024 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے باجوڑ میں پیپلزپارٹی کے رہنماءو ضمنی انتخاب میں پارٹی کے نامزد امیدوار اخوند زادہ چٹان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے رہنماءپر حملہ تشویشناک ہے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اس حلقے میں خوف کی فضا پیدا کرکے عوام کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال اور سیاسی رہنماؤں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے جو جمہوری رویوں کے برعکس اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے جیالے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے جبکہ ضمنی انتخاب میں بحالی امن کے لئے خیبر پختونخوا کی حکومت اپنا غیر جانبدارانہ آئینی کردار ادا کرے تاکہ عوام اپنا حق رائے دہی پوری آزادی اور یکسوئی سے استعمال کر سکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں