صوبائی وزیرداخلہ کااتوار کو سریاب روڈ،جوائنٹ روڈ،قمبرانی روڈ اور دیگرعلاقوں کا دورہ ،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا

اتوار 28 اپریل 2024 17:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے اتوار کو سریاب روڈ،جوائنٹ روڈ،قمبرانی روڈ اور دیگرعلاقوں کا دورہ کرکےامن اومان کی صورتحال اورغیرقانونی تجاوزات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پرایس پی سریاب پولیس شفقت جنجوعہ اور اے سی صدر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میرضیاء اللہ لانگو نے میڈیا سے بات چیت کرتے کہا کہ عوام کیلئے امن قائم کرنا صوبائی حکومت کا اولین فرض ہے،عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے حکومت تمام تراقدامات اٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کی ہدایت پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آج شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرنے کا مقصد امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لینا تھا،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سریاب سمیت دیگر علاقوں میں جرائم کی روک کے حوالے سے سخت ہدایت کردی ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں