تعلیمی منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کیلئے پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے ،وائس چانسلر جامعہ بلوچستان

پیر 29 اپریل 2024 20:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وائس چانسلر پروفیسر ظہور احمد بازئی کی زیرصدارت جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا176واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم ترین، ڈین آف فیکلٹیز ، شعبہ جات کے سربرہان، جامعہ کے رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیمی اور تحقیقی ایجنڈا رکھا گیا جس میں اعلیٰ تعلیم تحقیق کے حصول ، مستقبل کے تعلیمی منصوبے ، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز ، داخلہ امتحانات کے طریقہ کار ، شعبہ جات کی کارکردگی سمیت مختلف شعبہ جات میں سکالرز کو ڈگری کے لئے منتخب کیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

اس موقع پر اجلاس سے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے ،جدید دور کے تعلیمی، تحقیقی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کار آمد تخلیقی، تحقیقی تجربات کو ادارے کی ترقی ، سکالرز کی رہنمائی اوربہتر سمت کی جانب راغب کرنا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں