مزدورں کیلئے مفت حج کی سہولیت برقرارہیں، سیکرٹری ورکر ز ویلفیئر بورڈ کوئٹہ

بدھ 1 مئی 2024 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) سیکرٹری ورکر ز ویلفیئر بورڈ خلیل مراد بلوچ نے کہا کہ وزیر علی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور مشیر لیبراینڈ مین پاور بابامیر غلام رسول عمرانی کی کاوشوں سے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے ذریعے ان کی سماجی و معاشی بہتری کے سفر کو جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یکم مئی کے دن کو مزدوروں کے ساتھ مل کر منارہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم جفاکش مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور صوبائی حکومت، محکمہ لیبر مزدوروں کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہی ہے ہر سال مزدور ں کیلئے مفت حج کی سہولیت برقرار رکھا ہے اور فوت ہونے والے محنت کش کے خاندان کو 8لاکھ روپے ڈیتھ گرانٹ کے ادائیگی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں