دکی کول مائنز ایریا سے اغواء ہونے والے 7مغوی مزدور 38دن بعد رہا

بدھ 1 مئی 2024 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) دکی کول مائنز ایریا سے اغواء ہونے والے 7مغوی مزدور 38دن بعد رہا کردئیے گئے دکی میں کول مائنز ایریا سے 23 مارچ کو اغواء ہونے والے سات مغوی مزدور 38دن بعد اغوائ کاروں نے جھالار کے پہاڑی علاقے ذکئی سورو میں چھوڑ کر رہا کردئیے ہیں۔نیشنل لیبر فیڈریشن کے ضلعی صدر امبر خان سواتی کے مطابق اغواء ہونے والے سات مغوی کانکنوں کو مسلح کالعدم تنظیم بی ایل اے کے نام سے مسلح اغواء کاروں نے 23 مارچ کو مختلف کوئلہ کانوں سے اغواء کرکے لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جنہیں اغواء کاروں نے اج ازخود رہا کردئیے ہیں۔رہا ہونے والے مزدوروں کے متعلق یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ انہیں کس بنیاد پر رہا کئے گئے ہیں۔23 مارچ کو اغواء ہونے والے مزدورں میں جوہر خان ولد سلیم قوم شادوزئی، شاہ خان ولد بہادر اور باچا خان ولد خیر بدر اقوام یوسفزئی، غفور باتوزئی،یمایوں جلالزئی ،شکور میرزئی اور قائم شیخ شامل ہیں۔مغوی مزدوروں میں سے چار کا تعلق ضلع قلعہ سیف اللہ دو کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات شانگلہ جبکہ ایک کا تعلق دکی سے ہے۔امبر خان سواتی کے مطابق رہا ہونے والے مزدور تاحال دکی نہیں پہنچ سکے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں