تحریک انصاف سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتا‘ملک عادل خان بازئی

جمعرات 2 مئی 2024 20:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد انہوں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا مسلسل جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حالانکہ مجھے وزارت اور اربوں روپے کے فنڈز کا لالچ بھی دیا گیا لیکن میں پارٹی سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتا عمران خان کے نظریات پر کاربند ہوں اور رہونگا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میرے خلاف مسلسل یہ پروپیگنڈہ کیوں کیا جا رہا ہے۔اٴْنہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام سے درخواست کی کہ وہ جھوٹی اور بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں