بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس اورتمام محکموں کے سیکرٹریز کو اسمبلی اجلاس میں حاضر ہونا چاہئے ، اسپیکر

جمعرات 9 مئی 2024 21:05

!کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو مخاطب کرتے ہوئے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس اورتمام محکموں کے سیکرٹریز کو اسمبلی اجلاس میں حاضر ہونا چاہئے کیونکہ جب سے موجودہ اسمبلی معرض وجود میں آئی ہے اور میں نے اسپیکر کی ذمہ داری سنبھالی ہے تو میں دیکھ رہا ہوں کہ چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس اور دیگر سیکرٹریز اسمبلی میں موجود نہیں ہوتے اس لئے انہیں پابند بنایا جائے کہ وہ اجلاسوں میں شرکت کریں۔

(جاری ہے)

جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سپیکر بلوچستان اسمبلی سے اپنی رولنگ کو نرم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور بیورو کریسی میں اپنے دیگر امور انجام دہی کو بھی یقینی بنانا ہے اس لئے تمام محکموں کے سیکرٹریز اگر نہ آئے تو ان کے جونیئر یا متعلقہ محکمے کے آفیسران ضرور حاضر ہوں جس پر اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر سیکرٹریز اجلاس میں نہیں پہنچتے تو ڈپٹی سیکرٹریز اجلاس میں موجود ہونے چاہئیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں