۸9مئی کے واقعات کو بہانہ بنا کر تحریک انصاف کو غدار ثابت کرنے کا بیانیہ قوم نے زمین بوس کر دیا، سیف اللہ کاکڑ

۲8فروری کے جعلی و فراڈ الیکشن میں دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کرکے بھی تحریک انصاف کا راستہ کوئی نہیں روک سکا

ہفتہ 11 مئی 2024 18:55

=کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کو بہانہ بنا کر تحریک انصاف کو غدار ثابت کرنے کا بیانیہ قوم نے زمین بوس کر دیا، رجیم چینج آپریشن کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں و رہنماؤں پر ظلم کے جو پہاڑ ٹوٹے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی مگر قوم کے دلوں سے عمران خان کی محبت نہیں نکالی جا سکی۔

(جاری ہے)

آج بھی پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8فروری کے جعلی و فراڈ الیکشن میں دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کرکے بھی تحریک انصاف کا راستہ کوئی نہیں روک سکا۔ قوم نے جعلی اسمبلی کو مسترد کردیا اور قوم کو اچھی طرح معلوم ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن میں قومی اسمبلی کی 180نشستیں حاصل کی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں عدلیہ پر بھروسہ ہے اور پورا یقین ہے کہ عدلیہ پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس دلائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں