بڑے ناموں کی وکٹ لیکر ہمیشہ اعتماد ملتا ہی: عثمان طارق

اتوار 3 مارچ 2024 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق نے کہا ہے کہ بڑے ناموں کی وکٹ لے کر ہمیشہ اعتماد ملتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق نے کہاکہ ہر پلیئر کا خواب اور کوشش ملک کے لیے کھیلنا ہوتا ہے، پی ایس ایل کوالٹی کرکٹ ہے یہاں کی پرفارمنس سب کی نظروں میں ہوتی ہے۔عثمان طارق نے کہا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنا چھوٹی بات نہیں ہے، خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں پاکستان کے بڑے ناموں کو آئوٹ کروں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں