رحیم یارخان، ملک کوبحرانوں سے نجات دلانے کے لیے حکومت شب وروزکوشاں ہے، چوہدری جاویداقبال

ہفتہ 16 نومبر 2019 19:26

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک کوبحرانوں سے نجات دلانے کے لیے حکومت شب وروزکوشاں ہے‘ مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لیے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں‘ عوام کوحقوق کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔اپنی رہائشگاہ پرعوامی مسائل سنتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کودرپیش مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لیے نچلی سطح سے تبدیلی لارہی ہے تاکہ عام آدمی کوفوری اورترجیحی بنیادوں پرحقوق فراہم ہوسکیں ‘ ادارے مضبوط ہونے سے عوام کوانصاف کی فراہمی یقینی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیم صرف اورصرف ملک کی تعمیروترقی کے ایجنڈے پرکام کررہی ہے ‘ حلقہ کے عوامی مسائل مرحلہ وارحل کریں گے اورتمام علاقوں میں میرٹ کی بنیادپرترقیاتی کام کروائیں گے ‘ میونسپل کمیٹی کوکارپوریشن کادرجہ ملناخوش آئندہے اس سے عوام کے بنیادی مسائل کوحل کرنے میں مددملے گی ‘ قبل ازیں انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کیں‘ اس موقع پرچوہدری عبدالسلام‘ چوہدری عثمان وڑائچ‘ چوہدری افتخاروڑائچ‘ چوہدری ناظم چیمہ‘ چوہدری لیاقت گل‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ رئیس عبدالمجیدکھوکھر‘ رئیس زین ودیگرعمائدین علاقہ بھی موجودتھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں