راجن پورِ، سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف تاریخی احتجاجی مظاہرہ

آزادی اظہار رائے کے نام پر کوئی بھی مسلمان قران پاک کی بے حرمتی کی اور گستاخی رسول کبھی برداشت نہیں کر سکتا،مقررین

اتوار 2 جولائی 2023 14:25

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2023ء) راجن پور پریس کلب کے سامنے سوشل سروسز گروپ اور سول سوسائٹیز کی جانب سے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے مقررین غازی ندیم چوھدری، قاری محمود قاسمی، مفتی ارشاد احمد حقانی، مولانا اکبر صادقی، مفتی شفیق سعیدی، سردار زاہد محمود مزاری، پیر عزیز اکبر قاسمی، محمد شبیر شاہد مہروی، زبیر خان گوپانگ اور مشتاق رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے آزادی اظہار رائے کے نام پر کوئی بھی مسلمان قران پاک کی بے حرمتی کی اور گستاخی رسول کبھی برداشت نہیں کر سکتا قران پاک کی بے حرمتی دنیا کے امن کو برباد کرنے کی سازش ہے مقررین نے کہا کہ یورپ میں تواتر کے ساتھ شعائر اسلام کی توھین کی جا رہی ہے اور مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکارہ جا رہا ہے مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے سویڈن کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے حکومت پاکستان عالمی سطح پر اس مسئلے کو پوری قوت کے ساتھ اجاگر کرے اور مغرب میں اسلامو فوبیا کا تدارک کیا جائے احتجاجی مظاہرے میں سوشل سروسز گروپ، انجمن تاجران، مرکزی نعت کمیٹی، میڈیا کلب راجن پور، تحریک لبیک ،اسلامی جمعیت طلبہ، ڈسٹرکٹ بار، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنماؤوں، علمائے کرام اور کارکنوں کے علاوہ صحافیوں، تاجروں اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اور عہدے داروں، نوجوانوں اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس احتجاجی مظاہرے میں سویڈن کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی سویڈن کے قومی پرچم کو پیروں تلے روندا گیا اور نذر اتش بھی کیا گیا-

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں