راجن پور کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

جمعہ 24 فروری 2017 20:49

راجن پور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)چیئر مین ضلع کونسل راجن پور سردار عبدالعزیز خان دریشک اور وائس چیئر مین مرزا شہزاد خان ہمایوں نے اے پی پی کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے ضلع کونسل راجن پور کے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے،جس سے ضلع کونسل کی 69 یونین کونسلوںکے 92 ارکان اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام کرائیں گے، یہ گرانٹ مالی سال 2016-17ء کیلئے جاری کی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ ہر ممبر کو 6 لاکھ 52 ہزار روپے کے فنڈز ملیں گے جبکہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری کیلئے ایوان کا اجلاس27فروری کو طلب کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحی ہے، ترقیاتی منصوبوں سے ضلع کی پسماندگی کا خاتمہ اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں