پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ا پنے پارٹنر سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے با ا عتماد نوجوان قیادت تیارکر رہی ہے ،سید نوید عباس

منگل 1 ستمبر 2015 21:23

راولپنڈی ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) یکم ستمبر(ا ے پی پی)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ا پنے پارٹنر سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے با ا عتماد اور حوصلہ مند نوجوان قیادت تیارکر رہی ہے تاکہ پاکستان کو ترقی کے لئے بہترین قیادت دستیاب ہو۔

(جاری ہے)

یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر (نارتھ) سید نوید عباس نے ضلع چکوال میں منعقدہ تقریری مقابلہ کے شرکاء سے خطاب میں کہی۔ اس مقابلہ میں پارٹنر سکولوں کے 25طالب علموں نے حصہ لیااور’ قائداعظم کا پاکستان‘ کے موضوع پر اظہارخیال کیا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تقریری مقابلوں کا فائنل راؤنڈ 8ستمبر کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں