راولاکوٹ ٹاؤن میں پاگل اور آوارہ کتوں کی بھر مار ‘ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

جمعہ 13 جولائی 2018 16:31

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) راولاکوٹ ٹاؤن میں پاگل اور آوارہ کتوں کی بھر مار چنار گیسٹ ہاؤس کے قریبی محلہ میںبے شمار آوارہ کتے جمع ہیںان کتوں علاقے کے مکینوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے شہری عاجز آ گئے آوارہ کتے نے اخبار فروش محمد خورشید مرحوم کی قیمتی آسٹریلین گائے پر حملہ کر کے زخمی کر لیا عمر رسیدہ اخبار فروش محمد اشرف خان نے بتایا کہ اُن کے گھر کہ ارد گرد پورا محلہ آوارہ کتوں نے گھیرے رکھا ہے یہ آوارہ کتے جانوروں پر حملہ آور ہوتے ہیں ان کتوں نے ہماری قیمتی گائے کو بھی زخمی کر دیا ہے یہ آوارہ کتے پورے ٹاؤن میں پھیلے ہوئے ہیں جس علاقے کے مکین تشویش کا شکار ہیں میونسپل کارپورشن راولاکوٹ کو چا ہیے کہ فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ان آوارہ اور پاگل کتوں کو تلف کیا جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں