پاکستان ریڈ کریسنٹ ضلع پونچھ کے زیراہتمام سکول سیفٹی کی ٹریننگ ختتام پذیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 ستمبر 2016 18:15

راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔08 ستمبر2016ء) :پاکستان ریڈ کریسنٹ ضلع پونچھ کے زیر اہتمام سکول سیفٹی کی ٹریننگ مکمل اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ریڈ کریسنٹ آزاد جموں کشمیر برانچ تھے ان کے ہمراہ سردار اصرار ارباب چشتی،ضلعی انچارج پونچھ سردار عبدالرؤف،پروگرام آفیسر پونچھ ڈویژن وقاص اکبر عباسی کے علاوہ ڈی ای اومردانہ سردار خالد محموداور صدر معلم صابر شہید ہائی سکول راولاکوٹ سردار کالد نثار نے بھی خصوصی شرکت کی تفصیلات کے مطابق پاکستان ریڈ کریسنٹ ضلع پونچھ کے زیر اہتمام سکول سیفٹی کی ٹریننگ مکمل ہو گئی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر برانچ یاسر منظور تھے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر برانچ یاسر منظور نے کہا کے ریڈ کریسنٹ قدرتی آفات حادثات اور مشکلات کے دوران امدادی سر گرمیاں انجام دینے والا ادارہ ہے انھوں نے کہا کے اس ٹریننگ سے اساتذہ کرام بچوں کو سکول کے اندر معلومات دے کر انھیں آنے والے حادثات سے محفوظ بنائیں اور انھیں حادثات سے بچائیں جن میں موت معذوری اور ضرب کا خطرہ ہو تا ہے سردار عبدالرؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سنگین صورت حال کا تقاضا ہے کے بچوں کو حادثات سے نمٹنے سے متعلق معلومات دے کر اس قابل بنایا جائے کے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہو سکیں انھوں نے کہا کے بچوں کو سیفٹی کی تربیت دینے کا مقصد محفوظ معاشرے کی بنیاد رکھنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقاص عباسی نے کہا کے ضلع پونچھ کے 47سکولوں کے اساتذہ کو تین مرحلوں میں کروائی گئی انھوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا ڈی ای او نے کہا کے ریڈ کریسنٹ نے بہت اہم کام شروع کر رکھا ہے انھوں نے ریڈ کریسنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریڈ کریسنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر معلم سردار خالد نثار نے کہا کے ماضی میں ہونے والے بہت سے حادثات ہمیں وہ ہولناک منظر یاد دلاتے ہیں جن میں ہم بہت جانیں کھو دیں جنھیں محفوظ اقدامات کر کے بچایا جا سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں