آرمی چیف اور وزیراعظم کا ایل اوی سی کا دورہ ، بھارتی فائرنگ کی مذمت، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے، امدادی رقم میں اضافے کا اعلان
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، مادر وطن اور آزاد کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں،افواج پاکستان کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، مشرقی سرحد سے خطرے کے باوجود انسداد دہشت گردی میں کامیابی سنگ میل ہے ہم اسکے ساتھ ساتھ امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم وزیراعظم کی بھارتی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ملاقات، شہداء اور زخمی افراد کے خاندانوں کیلئے معاوضہ بڑھانے کا اعلان ، شہری آبادی کے تحفظ کیلئے بنکرز کی تعمیر کی بھی منظوری دی،آئی ایس پی آر آرمی چیف کی بھارتی فائرنگ سے زخمی لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت
جمعہ 10 نومبر 2017 17:47
(جاری ہے)
جنرل آفیسر کمانڈنگ کی جانب سے وزیراعظم کو ایل او سی کی صورتحال پر اور بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آباد ی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیاکہ بھارت فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور شہداء اور زخمی افراد کے خاندانوں کیلئے معاوضہ بڑھانے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کا عزم اور حوصلہ قابل تعریف ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے شہری آبادی کے تحفظ کیلئے بنکرز کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فائرنگ میں زخمی لڑکی جس کی ٹانگ ضائع ہوگئی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل او سی پر تعینات جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مادر وطن کی حفاظت اور آزاد کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افواج پاکستان کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، مشرقی سرحد سے خطرے کے باوجود انسداد دہشت گردی میں کامیابی سنگ میل ہے ہم اسکے ساتھ ساتھ امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔اس سے قبل کورکمانڈر راولپنڈی نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا استقبال کیا۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 90 کلوگرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی زیر صدارت اجلاس
پاک فوج کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب سٹوڈنٹس کو سواری کے حوالے سے خود مختار بنانا چاہتی ہیں،صوبائی وزیرپنجاب بلال اکبر خان
سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشرٴْبا انکشافات
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف