ہمارے لیے سہولیات اور مراعات کا مطالبہ نہ کریں
سابق وزیراعظم نواز شریف نے رفقا کو ہدایت کر دی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جولائی 2018 13:36
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید بھی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ نواز شریف کو مریم نواز سے رابطوں کی اجازت ہے اور وہ شام کو چہل قدمی بھی ایک ساتھ ہی کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بہتر کلاس کی ہر سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ انہیں اپنے خرچ پر جیل میں کھانا کھانے کی سہولت بھی ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مریم نواز اتنے روز گزر جانے کے باوجود اڈیالہ جیل کے ماحول میں خود کو ڈھال نہیں پائیں۔ انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی سُتھرائی سے متعلق شکایات بھی کیں جبکہ وہ جیل میں بنے کھانے سے بھی ہر ممکن حد تک اجتناب کررہی ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی جیل کا کھانا بھجوایا جاتا ہے جسے وہ واپس کر دیتے ہیں ۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے جیل کے کچن سے ان کے اپنے خرچ پر بکرے کا گوشت اور دیسی مرغی کا سالن تیار کیا جاتا ہے جبکہ نواز شریف کے لیےجیل کے کچن میں تیار کی ہوئی روٹی ہی بھجوائی جاتی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تاحال نواز شریف کو بہتر کلاس کی سہولیات کے علاوہ کوئی غیر معمولی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی، جنرل سید عاصم منیر
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع ..
راولپنڈی وومین چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر ای کامرس سیمینار
اسلام آباد پولیس وفد کا تھانہ بنی کا دورہ، ایس ایچ اوتھانہ بنی انسپکٹر تہذیب الحسن نے اسلام آباد پولیس ..
راولپنڈی،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار
راولپنڈی، پولیس کی جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی
منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کا الزام ثابت
راولپنڈی، پولیس کی2الگ الگ کاروائیوں میں بنک ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6ملزمان ..
راولپنڈی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کااختتام پذیر
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار