برسوں سے مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آ گیا ہے،نواز شریف

ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو تمام فیصلوں کو بہا لے جائے،جیل میں آپکا جوش وخروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں،سابق وزیر اعظم کا لیگی رہنمائوں اور سپورٹرز کے نام آڈیوپیغام

پیر 23 جولائی 2018 22:42

برسوں سے مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آ گیا ہے،نواز شریف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا الیکشن سے قبل اڈیالہ جیل سے لیگی رہنمائوں اور اپنے سپورٹرز کو پیغام ،آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے میں جیل،قید میں آپکا جوش وخروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں ووٹ کو عزت د و کے نعرے سن رہا ہوںانہوں نے مزید کہا کہ برسوں سے مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آ گیا ہے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنھوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیاان کا کہنا تھا کہ میرے آزاد وطن کے غلام بنا دئیے جانے والے لوگو،اب سب کچھ بدل ڈالوہم اس لئے قید میں ہیں کہ آپکی اور آپکی ووٹ کے عزت کی تحریک چلائی ہے،نواز شریف نے کہا آپ سب اس تحریک کو کامیاب بنائیں،25 جولائی کو نماز فجر کے بعد بھرپور عزم کے ساتھ گھروں سے نکلو،اور ووٹ کی حرمت کے لئے مسلم لیگ ن اور شیر کے نشان کو ووٹ دے اللہ کی طرف سے آپ کو سنہری موقع مل رہا ہے جس سے آپ نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں