ایف آئی اے نے شعیب شیخ کے قریبی ساتھی نیگل برین کو گرفتار کرلیا

نیگل برین ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل میں شریک مجرم ہے جو ڈنمارک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد خالد انٹرپول کے تعاون سے سعودی عرب سے واپس پاکستان پہنچ گیا

بدھ 26 ستمبر 2018 20:25

ایف آئی اے نے شعیب شیخ کے قریبی ساتھی نیگل برین کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں شعیب شیخ کے شریک مجرم نیگل برین کی ڈنمارک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے گرفتار کر لیاایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق ملزم نیگل برین قطر ائیرلائن کی پرواز کیو آر 633 سے ڈنمارک فرار ہورہا تھا نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن کے دوران سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران ایف آئی اے کے آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہونے پر مسافر کو آف لوڈ کیا گیا جس کا نام بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل ہے جو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد کو مقدمہ نمبر 15/56 میں مطلوب ہے اورمسافر ایگزکٹ کیس میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو مطلوب اوربول ٹی وی اور ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کا قریبی ساتھی ہے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران نیگل برین ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کی درج ہونے والی ایف آئی آر میں نامزد ملزم ہے اور شعیب شیخ کا قریبی ساتھی ہے جس پر ایف آئی اے عملے نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکینگ سیل منتقل کر دیا گیاہے دوسری جانب قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد خالد انٹرپول کے تعاون سے سعودی عرب سے واپس پاکستان پہنچ گیا ملزم محمد خالد کو سعودی پرواز 724 کے زریعے ریاض سے نیواسلام آباد آئیر پورٹ پر لایا گیا ایف آئی اے نے ملزم محمد خالد کو بھلوال نگر پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں