راولپنڈی،سانحہ ساہیوال درندگی کی ایک بدنما مثال ہے، رضا احمد شاہ

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) جماعت اسلامی کے امیر رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال درندگی کی ایک بدنما مثال ہے اور اس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے ۔واقعہ کے زمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے اگر تو مقتولین واقعی گناہ گار تھے تو انہیں گرفتار کر کے ان پر مقدمہ بھی چلایا جا سکتا تھا لیکن یوں والدین کو انہی کے معصوم بچوں کے سامنے گولیاں مار دینا نہایت انسانیت سوز واقعہ ہے ۔

(جاری ہے)

ماضی قریب میں محترمہ بشری کی بیٹی کو روکے جانے پر ڈی پی او کو معطل کر دیا گیا تھا اور اعظم سواتی کا فون نہ سننے پر آئی جی کے خلاف کاروائی کی گئی تھی ارباب اختیار بتائیں کہ اس انسانیت سوز واقعے پر کیا کاروائی کی گئی ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بے رحمی اور درندگی کے اس واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور سی ٹی ڈی کے اعلی افسران فوری استعفی دیں ۔واقعہ میں شامل اہلکاراران کو پکڑ لینا ہی کافی نہیں کیونکہ انھوں نے کسی کے حکم پر ہی یہ کاروائی کی ہو گی اگر سانحہ ماڈل ٹاون کے زمہ داران کو سزا مل چکی ہوتی تو قوم کو آج پھر یہ دل سوز واقعہ نہ دیکھنا پرتا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں