ؔراولپنڈی، بھائی نے بھائی کے مکان پر زبردستی قبضہ کرلیا، پولیس چوکی لے جا کر دھمکیاں اور ہراساں کرتا رہا

پولیس نے درخواست وصول کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی تو متاثرہ بھائی سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کے پاس درخواست لئے پہنچ گیا

اتوار 26 مئی 2019 20:25

/ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بھائی نے بھائی کے مکان پر زبردستی قبضہ کرلیا، پولیس چوکی لے جا کر دھمکیاں اور ہراساں کرتا رہا، پولیس نے درخواست وصول کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی تو متاثرہ بھائی سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کے پاس درخواست لئے پہنچ گیا،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے خلیل احمد کیانی ولد عبدالطیف کیانی شکنہ مکان نمبر 855/Bمحلہ ڈھیری حسن آباد سی او ڈی روڈ راولپنڈی نے موقف اختیار کیا کہ اپنے مکان میں رہائش پذیر ہوں یہ مکان میرا ملکتی ہے اور عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کیا ہوا ہے کیونکہ میرا بھائی جمیل احمد کیانی اس پر قبضہ کرنا چاہتا ہے یکم مئی کو شام کو نماز پڑھنے کیلئے جانے لگا تو اچانک راستے میں بھائی جمیل احمد کیانی اوراس کا بیتا ماہر کیانی اور میرا بھانجا ہاشم ہارون کیانی اور ان کے ساتھ 10/12نامعلوم افراد تھے آ گئے اور کہا کہ یہ مکان ہمارا ہے اور یہ سب لوگ گھر میں گھس گئے اور سارا سامان نکال کر باہر پھینک دیا اور تالہ لگا دیا جن کو میں بتایا کہ اس حوالے سے میں نے عدالے سے حکم امتناعی حاصل کیا ہوا ہے لیکن انہوں نے اس کو نہیں مانا ، شور سن کر محلہ کے لوگ بھی اکٹھے ہو گئے ، میں ان کو منع کرتا رہا اور بعد میں یہ لوگ مجھے گاڑی میں بٹھا کو پولیس چوکی طارق آباد لے گئے جہاں پر یہ لوگ مجھے ہرساں کرتے رہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے کہ مکان کو چھوڑ دو نہیں تو بہت نقصان اٹھائو گے،وہاں پر موجود عبدالرشید قریشی اور راجہ عمران نامی شخص نے کہا کہ یہ مکان ہم نے خرید لیا ہے اس لئے تم مالک نہیں ہو یہ مکان خالی کر دو، اس حوالے سے میں نے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی بچوں سمیت اب در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ، سی پی او نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئیایس ایچ او تھانہ سول لائن کو بھجوا دی کہ وہ قانونی کاروائی کریں ،کلیل احمد کیانی نے بتایا کہ مجھے انصاف نہیں مل رہا ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس اس طرف توجہ دیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں