آرمی چیف اور آصف غفور کی پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجودگی پر منفی پراپیگنڈہ
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 24 جون 2019 11:43
(جاری ہے)
کچھ ٹویٹر صارفین نے سوالات اُٹھائے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے لندن جانے کا ٹکٹ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے بزنس مین انیل مسرت نے ارینج کیا ۔
کیا سیاسی رہنماؤں سے تحائف وصول کرنا پاک آرمی کے کوڈ آف ایتھکس کے خلاف نہیں ہے؟ جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں موجود ہر پاکستانی نے ہماری میزبانی کرنے کی خواہش ظاہر کی، میرے پاس کئی قانونی آپشنز موجود ہیں لیکن میں آپ کا منفی پراپیگنڈہ نظر انداز کر رہا ہوں کیونکہ یہ وقت معاف کرنے کا اور تمام پاکستانیوں کے لیے جشن منانے کا ہے۔ ایک اور صارف نے آرمی چیف کی اسٹیڈیم میں موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بات صرف ترجیحات کی ہے۔ کیا پاک آرمی کے سربراہ اور باقی جنرلز پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے ذاتی دورہ پر انگلیںڈ گئے؟ کس نے ان کے دورے کے اخراجات برداشت کیے؟ اُمید کرتی ہوں کہ یہ اخراجات غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا نہیں کیے گئے ہوں گے جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میری بشریٰ گوہر سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ اس طرح کے ٹویٹس کرنے سے گریز کریں۔ اور اس کی بجائے پاکستان کی اچھی کارکردگی اور فتح سے لطف اندوز ہوں۔ کوشش کریں کہ وہ پاکستان کے اگلے میچ میں شرکت کریں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں ، اگر چاہیں تو میری مہمان بن کر آ سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاک آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے اس منفی پراپیگنڈے کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ پاک آرمی کے خلاف کسی بھی منفی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں ، صارفین نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے جوابات کو بھی سراہا اور پاک آرمی کو سپورٹ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی زیر صدارت اجلاس
پاک فوج کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب سٹوڈنٹس کو سواری کے حوالے سے خود مختار بنانا چاہتی ہیں،صوبائی وزیرپنجاب بلال اکبر خان
سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشرٴْبا انکشافات
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں مسافر بس میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیا، موبائل فون ..
راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں رابری مع قتل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان ..
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ