مسلم لیگ ن میں ایک شہباز لیگ اور دوسری نواز لیگ ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جون 2019 13:09

مسلم لیگ ن میں ایک شہباز لیگ اور دوسری نواز لیگ ہے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2019ء) : وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن میں اختلافات ہونے کا دعویٰ کر دیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن میں ایک نواز لیگ اور دوسری شہباز لیگ ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب آدمی کو سلیکٹڈ کہنا نا مناسب بات ہے۔ شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے، ہم نے کبھی پارٹی نہیں بدلی۔

یہ چاہتے ہیں لندن جانے دو، دفع کریں ان کو جانے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 126 دن بیٹھنا ان کے بس کی بات نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کو سمجھائیں گے، منتخب شخص کو سلیکٹڈ کہنا نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اداروں کو بہتر بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

3 سے 4 ارب کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

تیل کی قیمت بڑھنے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 17 لاکھ لیٹر تیل بچایا اور 34 ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کے پاس 8 دن کا ہر صورت آئل موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کو تکلیف اس لیے ہے کہ آپ نے خریداری میں اربوں روپے کمائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سرسید ایکسپریس کا 3 جولائی کو افتتاح کریں گے۔

ایم ایل ون شروع ہونے تک ڈی ریلنگ کے خدشات رہیں گے، سکھر روہڑی ٹریک کی حالت بہت خراب ہے، نئی چلائی جانے والی 10 ٹرینیں منافع میں جا رہی ہیں۔ 5 دن بعد فنانس اور ریلوے کی کارکردگی سے متعلق چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا کو بریفنگ دوں گا۔ ایم ایل ون کا جوٹیکہ لے گا اس کے ساتھ شرائط رکھیں گے کہ مزدوروں کے لیے اپارٹمنٹس بھی بنا کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کو دنیا کی عظیم فوج سمجھتا ہوں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں