پاک فوج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اتوار 25 اگست 2019 00:09

پاک فوج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کے لئے  مکمل طور پر تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ہم مشرقی سرحد پر لاحق خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔ انہوں نے سخت موسمی حالات ، جغرافیائی دشواریوں اور دنیا کے بلند ترین فوجی محاذ پر موجود دشمن کی موجودگی جیسے چیلنجوں کے باوجود فوجی جوانوں کی تیار ی اور ان کے مورال کو سراہا ۔ آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈکوارٹر میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں