فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںکشمیری ثقافت بارے تقریب منعقد

ہمیں کشمیر کے مسئلہ کو ہر پلیٹ فارم پر اُجاگر کرناہوگا،ڈاکٹر عدلیہ رحمان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) کلچرل سوسائٹی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کشمیری ثقافت بارے تقریب منعقد ہوئی، جس میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹز نے حصہ لیااوراسکٹ پرفارمنس ، پوسڑ مقابلہ ، کشمیری کلچرل سونگ پرفارمنس، تقریر ،کشمیر سے متعلق دستاویزی فلم اور شاعری کے ذریعے کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن کلچرل سوسائٹی لیکچرار ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن متحرمہ سعدیہ پنی نے کہا کہ کشمیر صرف کشمیر کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے اور ہمیںاس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہو نا ہے اور بھارتی فوج کے ظالمانہ سلوک ، ریاستی دہشتگردی اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو ان کے جائز حقوق دلوانے ہیں۔ہیڈآف سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عدلیہ رحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے دکھوں میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ہمیں کشمیر کے مسئلہ کو ہر پلیٹ فارم پر اُجاگر کرنا ہوگا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں