بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے، بھارت نے کسی قسم کے کیمپ کو نشانہ نہیں بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

پیر 21 اکتوبر 2019 01:25

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے، بھارت نے کسی قسم کے کیمپ کو نشانہ نہیں بنایا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوںنے کہا کہ بھارت کے جھوٹے دعوے پیشہ وارانہ عسکری روایات کے منافی ہیں، بھارت کی جانب سے ایسے دعوے داخلی فائدہ کے لئے کئے جا رہے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوجی قیادت کے جھوٹے دعوے علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں، بھارتی فوجی قیادت پلواما واقعہ کے بعد ایسے جھوٹے دعوے کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی سفارتخانہ کسی بھی میڈیا یا سفیر کو زمینی حقائق دکھانے کیلئے لے جاسکتا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں