بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، معمر خاتون شدید زخمی

بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مئوثر جواب دیا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 جولائی 2020 23:41

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، معمر خاتون شدید زخمی
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2020ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے ایل اوسی پر رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی، بھارتی فائرنگ سے معمر خاتون شدید زخمی ہوگئیں، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مئوثر جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے آج پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارتی فوج نے
رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی فائرنگ سے کیرنی گاؤں کی معمر خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کی آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا انتہائی مئوثر جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ
بھارت رواں سال اب تک سیز فائر معاہدے کی 1643 بار خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفسار کامیابی سے جاری ہے۔

پاک فوج نے شمالی وزیرستان علاقے بویا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ، جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے فائرنگ کرکے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شہید جوانوں میں سپاہی محمد اسماعیل، سپاہی محمد شہباز، سپاہی راجہ وحید اور سپاہی محمد رضوان شامل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں