انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

آر پی او،سی پی او ،راولپنڈی ریجن کے ڈی پی اوز سمیت دیگر سینئر افسران نے استقبال کیا،یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا مظلوم سے زیادتی اور ظالم کی مددہے،آئی جی پنجاب

پیر 28 ستمبر 2020 17:14

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ،آر پی اوراولپنڈی، سی پی او راولپنڈی ،راولپنڈی ریجن کے ڈی پی اوز سمیت دیگر سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا، پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی ،آئی جی پنجاب نے شہداء گیلری کا دورہ کیا اور شہید ڈی ایس پی مسعود احمد ہسپتال کا پولیس لائن میں افتتاح کیا، ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا مظلوم سے زیادتی اور ظالم کی مددہے، ایف آئی آرز کابروقت اندراج انصاف کی فراہمی کی ابتداء ہے، شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کیا جائے، شہریوں سے رویہ بہتر رکھنے سے ہی پولیس کا امیج بہتر ہو سکتا ہے، آئی جی پنجاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس، ڈی پی اوز اٹک، جہلم،چکوال سمیت دیگر سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا،آئی جی پنجاب کے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، دعا کی اورآئی جی پنجاب نے شہداء گیلری کا دورہ بھی کیا،انسپکٹر جنر ل آف پولیس انعام غنی نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں پودا بھی لگایا،آئی جی پنجاب نے شہید ڈی ایس پی مسعود احمد ہسپتال کا پولیس لائن میں افتتاح کیا،ہسپتال کے عملے نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور لیبارٹری کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، آئی جی پنجاب نے راولپنڈی پولیس کے ایف ایم ریڈیو چینل کا بھی افتتاح کیا، ایف ایم ریڈیو چینل کی فریکونسی 88.6 FM ہو گی،آئی جی پنجاب انعام غنی نے ارشاد شہید آڈیٹوریم میں پولیس افسران سے خطاب کیا ،آئی جی پنجاب خطاب کے دوران کہا کہ کانسٹیبل سے لیکر آئی جی تک تمام پولیس افسران ہیں، کانسٹیبل کے لئے ملازم کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا،ایف آئی آر کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جائے، ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا مظلوم سے زیادتی اور ظالم کی مددہے، ایف آئی آرز کابروقت اندراج انصاف کی فراہمی کی ابتداء ہے، پولیس فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے، پنجاب میں پولیس فورس اور ان کے خاندان کے علاج و معالجہ کیلئے اعلیٰ معیار کے تین ہسپتال قائم کیے جائیں گے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کیا جائے، شہریوں سے رویہ بہتر رکھنے سے ہی پولیس کا امیج بہتر ہو سکتا ہے،قانون کی بالادستی و حکمرانی کے لیے قبضہ مافیا،منشیات فروشوں، گینگزسمیت دیگرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے، کرپشن اور استحصال کے معاملات کے علاوہ ہر جگہ فورس کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں