جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 ستمبر 2020 18:45

جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 28 ستمبر2020ء) جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پٹرولنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں