کورکمانڈرزکانفرنس کا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشتگردوں پرتشویش کا اظہار

پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ ملکر تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تیار ہے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اجلاس سے خطاب

منگل 24 نومبر 2020 19:04

کورکمانڈرزکانفرنس کا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشتگردوں پرتشویش کا اظہار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشتگردوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ ملکر تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تیار ہے۔

منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، جیو اسٹریٹیجک ، ایل او سی کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشتگردوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ ملکر تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تیار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان چیلنجز کو امن و استحکام کا موقع بنائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے کوروناکی صورتحال اورروک تھام کے اقدام پربھی بات چیت کی،آرمی چیف نے کوروناکی روک تھام کیلئے تمام کمانڈرزکواقدامات کی ہدایت کی ۔کانفرنس کے شرکاء نے مادروطن کے دفاع کویقینی بنانے کیلئے عزم کااعادہ کیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں