پاک فوج کے 6 میجر جنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

جنرل اخترنواز، حسن اظہر حیات، آصف غفور، سلمان فیاض ،سرفرازعلی اور محمد علی شامل ترقی پانے والوں میں شامل ہیں. آئی ایس پی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 نومبر 2020 14:07

پاک فوج کے 6 میجر جنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 نومبر ۔2020ء) پاک فوج میں 6میجر جنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ترقی پانے والوں میں اخترنواز، حسن اظہر حیات، آصف غفور، سلمان فیاض ،سرفرازعلی اور محمد علی شامل ہیں.

(جاری ہے)

میجرجنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے میجر جنرل آصف غفور جی او سی اوکاڑہ تعینات تھے‘آصف غفور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے ہیں.

جنرل آصف غفور کا تعلق آرٹلری کور سے ہے انہوں نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور اس دوران وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول رہے وہ فوج کے ترجمان کی حیثیت سے اکثروبیشتر خبروں کی زینت رہے.

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں