راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید ہو گئے

شہید انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2020 11:11

راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر  محمد عجائب کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید ہو گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) شہید انسپکٹر محمد عجائب کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق انکے رہائشی علاقہ ڈھوک نور داخلی میرا راولپنڈی میں ادا کی جاۓ گی، شہید انسپکٹر محمد عجائب انتہائ قابل اور ملنسار افسر تھے، شہید انسپکٹر محمد عجائب نے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹیوں اور تین بیٹوں کو چھوڑا ہے، راولپنڈی پولیس نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی پالیسی کے مطابق شہید کے اہل خانہ کو تجہیز و تکفین کے واجبات ادا کئے، شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس شہید انسپکٹر محمد عجائب کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، سی پی او راولپنڈی راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بناۓ، سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں