شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کے 2 کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل ہیں ، سید رحیم وانا اور میرعلی میں خود کش سینٹرز کا انچارج تھا ، جبکہ سیف اللہ نور بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا ، آئی ایس پی آر

Sajid Ali ساجد علی اتوار 24 جنوری 2021 20:05

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں خفیہ آپریسن میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر میری علی اور خیسور کے علاقوں میں میں 2 آپریشن کیے گئے ، جن کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کے 2 کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل ہیں ، سید رحیم وانا اور میرعلی میں خود کش سینٹرز کا انچارج تھا ، جس کو ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کی جناب سے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کرنے اور دہشت گرد بھرتی کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں ، سید رحیم 4 قبائلی عمائدین اور 3 انجینئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا ، جو کہ 2007ء سے لے کر اب تک 17 دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ، جب کہ دوسرا دہشت گرد کمانڈر سیف اللہ نور سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں