آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی آرمی چیف کو داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ،آرمی چیف کی ادارے کی کارکردگی اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 اکتوبر 2021 20:06

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اکتوبر 2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ادارے کی کارکردگی اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے، آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ادارے کی کارکردگی اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں