بیلا روس کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو

بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں،افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے فوری عالمی معاونت کی ضرورت ہے،آرمی چیف

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بیلاروس کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے افغان صورتحال اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے فوری عالمی معاونت کی ضرورت ہے، پاکستان علاقائی و عالمی امور میں بیلا روس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں