آرمی چیف سے مراکش کے سفیر محمد کرمونی کی ملاقات ،باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان مراکش کیساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مراکش کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہش مند ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

پیر 24 جنوری 2022 22:38

آرمی چیف سے مراکش کے سفیر محمد کرمونی کی ملاقات ،باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت افغانستان کی صورتحال پر گفتگو
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مراکش کے سفیر محمد کرمونی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمونی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مراکش کیساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مراکش کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ مراکش کے سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔مراکش کے سفیر نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں