راولپنڈی، ویسٹریج پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی ،دو ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ویسٹریج پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی ، 02ملزمان گرفتار، گیس سلنڈرز ، کھلا پیٹرول اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلا پیٹرول فروخت کرنے والے 02ملزمان فہد اورابوزر کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز ، کھلا پیٹرول اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ قانونی شکنی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں