ایس ایس پی آپریشنز کا راجڑ میں خاتون سمیت 02افراد کے جابحق ہونے کے معاملے کا نوٹس

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء)چونترہ کے علاقہ راجڑ میں خاتون سمیت 02افراد کے جابحق ہونے کا معاملہ،ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونترہ کے علاقہ راجڑ میں خاتون سمیت 02افراد کے جابحق ہونے کے معاملہ پر ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی،مقتولین کی شناخت رانی بی بی اور محسن کے نام سے ہوئی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے، نعشوں کوپوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں