راولپنڈی،ریس کورس پولیس کی کارروائی

رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چھینی گئی رقم 10ہزار روپے اوراسلحہ برآمد

اتوار 12 مئی 2024 16:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے چھینی گئی رقم 10ہزار روپے اوراسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی،ملزم سے چھینی گئی رقم 10ہزار روپے اوراسلحہ برآمد ہوا،ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا گیا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں