ملک بھر کے وکلاء کی بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت پسند رہنمایاسین ملک کو سزاءکی شدید مذمت

جمعرات 26 مئی 2022 12:52

ملک بھر کے وکلاء کی بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت پسند رہنمایاسین ملک کو سزاءکی شدید مذمت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ملک بھر کے وکلاءنے کشمیری حریت پسند رہنمایاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے سزاءکی شدید مذمت کی ہے اور اسے کشمیری عوام کی آواز دبانے کی بزدلانہ بھارتی کوشش قرار دیا ہے ۔ اس ضمن میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت جمعرات کو خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو باڈی کے تمام ممبران نے شرکت کی اور حریت پسند راہنماءیاسین ملک کو سزاءدیئے جانے کے بھارتی عدالت کے فیصلے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل ملک خرم شہزاد نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آئینی و قانونی جدوجہد کے علمبردار کشمیری حریت پسند راہنماءیاسین ملک کے خلاف نام نہاد کارروائی کرتے ہوئے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا اور اسی مقدمے میں بغیر ثبوت خودساختہ فیصلہ دیا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل ملک خرم شہزاد نے کہاکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک بھر کے غیور وکلاءکشمیری حریت پسند راہنماءاور مرد آہن یاسین ملک اور تمام کشمیری قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں