گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافیوں کے وفد کا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا دورہ

منگل 20 نومبر 2018 00:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔ صحافیوں نے سکیورٹی کی صورتحال اور پاک فوج کی طرف سے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر صورتحال اور بھارت کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے ذریعے بیگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف ہمارے کشمیری بھائیوں کی موجودگی کے باعث بھارتی فائرنگ کے ردعمل کے طور پر محدود کارروائی کی اجازت کے باوجود بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا جاتا ہے اور ایک پیشہ وارانہ اور ذمہ دار فوج ہونے کے ناطے صرف بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں