پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفیئرایسوسی ایشن نے ٹول ٹیکس فیس میں اضافہ مسترد کر دیا

منگل 11 دسمبر 2018 18:13

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفیئرایسوسی ایشن نے ٹول ٹیکس فیس میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے ٹول ٹیکس ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفئیرایسوسی ایشن جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھا ئی کے چیئرمین لا لہ مہر خان نیازی نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر ٹول پلا زوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹول ٹیکس فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ ٹرا نسپوٹرز کے لئے نا قابل قبول ہے۔

انہوںنے اپیل کی کہ حکومت ٹول ٹیکس کی فیس اور پلازوں کی تعداد میں کمی کرے، ٹرانسپوٹر دوہرے ٹیکس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی سے سالم تک ایک ٹیوٹا ہا ئی ایس ۔ویگن سے موٹر وے پر 810 روپے یکطرفہ جبکہ 1620 روپے دو طرفہ وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ سرا سر زیا دتی ہے،ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں اور سپیئر پارٹس کی قیمتوںمیں اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹر پہلے ہی پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دینے کی اپیل کی ۔اجلاس سے جنرل سیکرٹری بابو راشد نواز ، سینئر نائب صدر چوہدری مزمل ، ٹرانسپورٹ رہنمائوں ملک شہباز اور خاقان جمیل نے بھی خطاب کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں