صوبائی حکومت کے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سمیت پنجاب کی13بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کے تبادلے کے احکامات جاری

جمعرات 14 فروری 2019 22:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2019ء) صوبائی حکومت نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سمیت پنجاب کی13بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تبدیل ہونے والوں میں میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے چیف افسر کے علاوہ ڈپٹی چیف افسر بھی شامل ہیں تعینات کئے جانے والے نئے چیف افسران 2سال تک اپنی نئی ذمہ داریوں پر فائز رہیں گے تاہم ان کے خلاف کسی بے ضابطگی ، کرپشن یا کمیشن کی شکایات کی صورت میں انہیں فوری تبدیل کر دیا جائے گا اس ضمن میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایل جی اینڈسی ڈی)پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن نمبر LGS(Admin)-1(396)/12کے تحت گریڈ19ڈائریکٹر سی اینڈ آئی (پی ایل جی بی)خواجہ عمران صفدرکو شفقت رضا کی جگہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا چیف افسرتعینات کیا گیا ہے شفقت رضا ان دنوں 2ماہ کی محکمانہ ٹریننگ پر ہیںجبکہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے گریڈ18کے ڈپٹی چیف افسر انعام الرحیم کوترقی دے کرناصر محمود وڑائچ کی جگہ میونسپل کارپوریشن جہلم کا چیف افسر تعینات کیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن لاہور علامہ اقبال زون کے زونل افسر ریگولیشن ساجد مشرف کو مسماة فرحت زہرہ کی جگہ میونسپل کارپوریشن کامونکی کا چیف افسر مقرر کیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن قصور کے چیف افسر محمد منشا طاہر کوعارف علی کی جگہ میونسپل کارپوریشن مرید کے کا چیف افسر تعینات کیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن وزیر آباد کے میونسپل افسر (ریگولیشن )شیراز اسلم کو ترقی دے کر محمد اسلم گھمن کی جگہ میونسپل کارپوریشن وزیر آباد کا چیف افسر تعینات کیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن علی پور چھٹہ کے چیف افسرمحمد منشا احسان کو زاہد فرید کی جگہ میونسپل کارپوریشن گوجرہ کا چیف افسر تعینات کیا گیا ہے ضلع کونسل نارووال کے چیف افسر ظفر عباس ظفر رانا محبوب اسلم کی جگہ میونسپل کارپوریشن جھنگ کا چیف افسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ رانا محبوب اسلم کوندیم بری کی جگہ میونسپل کارپوریشن کوٹ ادو کا چیف افسر تعینات کر دیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن نارووال کے چیف افسر محمد حبیب الرحمان قریشی کومیونسپل کارپوریشن خانیوال کی خالی پوسٹ پر چیف افسر تعینات کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سیخ اشفاق احمد کو راشد عزیز غزنوی کی جگہ میونسپل کارپوریشن بہاولپور کا چیف افسر تعینات کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر ساہیوال حافظ خالد ارشاد کو میونسپل کارپوریشن وہاڑی کی خالی پوسٹ پر چیف افسر تعینات کیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چیف افسر عبدالستار غفار کو احسان اللہ وڑائچ کی جگہ میونسپل کارپوریشن ساہیوال کا چیف افسر تعینات کیا گیا ہے گریڈ17کے ڈی جی آئی اینڈ ایم قاضی عابد قیوم کو رفاقت علی بھلی کی جگہ میونسپل کارپوریشن حافظ آباد کا چیف افسر تعینات کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق اپنے موجودہ منصب سے تبدیل کئے جانے والے تمام افسران کو نئی تعیناتیوں کے لئے لاہور رپورٹ کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں