پارکوں کی تزئین وآرئش اورشہر کی خوبصورتی کے لئے جلد نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے، مشیر وزیر اعلیٰ

پیر 23 ستمبر 2019 19:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے ہارٹیکلچر و ٹورازم آصف محمود نے کہاہے کہ صوبہ کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی کے تمام پارکوں کی تزئین وآرائش اورشہر خوبصورتی کے لئے جلد نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے اور اراضی حاصل ہونے کے بعد جدید طرز کانیا پارک بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کلین اینڈ گرین پروگرامز کے تحت شہر بھر میں ٹری پلانٹیشن سمیت جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

پیر کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ دو روز انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے جس دوران صوبے کے تمام پی ایچ ایز کی ترقی اور اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تمام شہروںمیں کام پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل کے ادارے کریں گے ۔ وزیر اعلی نے آصف محمود کو ہدایت کی کہ کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت تمام پی ایچ ایز میں شجرکاری مہم جاری رکھیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں