پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے ،رکن پنجاب اسمبلی سبرینہ جاوید

منگل 12 نومبر 2019 00:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) رکن پنجاب اسمبلی سبرینہ جاوید نے کہا ہے کہ پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے ، والدین 5سال سے کم عمر بچوں کو عمر بھر کی ذہنی اور جسمانی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب صوبے سے پولیو کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے قومی جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی نئی نسل کا مستقبل سنوار سکیںیہ بات انہوں نے محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب کے زیراہتمام صنعت زار راولپنڈی میں پولیو آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اسلم میتلا، مسز طلعت شبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم ، عامر شاہ ، رضوانہ بشیر، صائمہ افضل، عقیلہ تسنیم، طلباء طالبات اور سماجی کارکنان نے شرکت کی مسز سبرینہ جاوید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پولیو کے مکمل خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم بحیثیت شہری اور ذمہ دار والدین کے طور پر اپنے فرائض کا احساس کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے پولیو مہم کے دوران پولیو ویکسین کی دستیاب سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں- انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود سمیت راولپنڈی کے تمام سرکاری محکمے اور رفاعی تنظیمیں پولیو کے خاتمے کے لئے فعال کردار ادا کر رہی ہیں اور حالیہ پولیو مہم کے دوران بھی اسی طرح قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے کام کیا جائے اس موقع پر محمد اسلم میتلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سوشل ویلفیئر افسران پولیو پر قابو پانے کے لئے متحرک ہیںعامر شاہ نے اپنے خطاب میں یونین کونسلوں کی سطح پر انسداد پولیو کے لئے جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں